فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 16, 2019

نیشنل انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

نیشنل انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغازہو گیا ہے جس میں ملک بھر کی اکتالیس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجئینراشفاق حسین شاہ اور رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے نیوز کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ نیشنل انٹر سٹی فٹبال چیمپئن شپ کھیل کے فروغ کے لئے پہلا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ مستونگ ، پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان، حیدر آباد ، کراچی، گلگت ،اسلام آباد ،لاہور ،کوٹ اددو اور ملتان میں میچز ہونگے جبکہ فائنل کوئٹہ میں کروانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے اور انعامی رقم دس لاکھ روپے رکھی ہے۔