ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 15, 2019

وزیراعظم سےچائنہ سلک روڈ گروپ کے چیئرمین یان لی جن کی ملاقات

چین کے سلک روڈ گروپ نے وزیراعظم کے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ گروپ کے چیئرمین یاں لی جن نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے تیار شدہ ڈھانچے بنانے کیلئے پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے چائنہ سلک کمپنی کی جانب سے کم لاگت گھروں کی تعمیر میں اظہار دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں منافع بخش کاروبار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔