قومی

  • قومی
  • Apr 15, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہینی کی ملاقات

ایوان صدر اسلام آباد میں امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہینی سے گفتگو کرتے ہوئےصدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ، ثقافت اور مذہب پر مبنی گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دور ہ پاکستان کے دوران پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی حجاج اور زائرین کے حوالے سے سعودی تعاون کے شکر گزار ہیں۔پاکستانی حاجیوں کا کوٹہ 2لاکھ تک کرنے کا سعودی فیصلہ خوش آئند ہے ۔صدر مملکت نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا۔
امام کعبہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذہب کی بنیاد پر مضبوط تعلق قائم ہے۔پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں میں اضافہ ضروری ہے۔