قومی

  • قومی
  • Apr 14, 2019

وفاقی وزیر صحت کا اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی ہوا میں آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔مراسلے میں لکھا گیا کہ فوری اقدامات کر کے آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس اور دل کی بیماریاں پھیلتی ہیں ۔شہروں میں فضائی آلودگی سے سالانہ 700بچوں سمیت 22 ہزار اموات ہوتی ہیں۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ سیکٹر آئی 9،آئی 10میں صنعتوں سے خارج آلودگی سے نقصان کا تعین ضروری ہے۔ہوا کی آلودگی سے انسانی صحت کو بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔