قومی

  • قومی
  • Apr 14, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

ریلوے کےو فاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مزدور ہی پاکستان ریلوے کی اصل طاقت ہیں ہم انہیں خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں گی۔کراچی میں شہید اسسٹنٹ ڈرائیور راشد رحمان کی تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے کے ایک لاکھ ملازمین ہیں اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو پنشن دیتے ہیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت سرکلر ریلوے میں اپنی تیّاری مکمل کرلے تو ہم جلد کام شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سولہ نئی ٹرینیں شروع کریں گےاور ریلوے پولیس کی تنخواہیں بھی بہتر کریں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈرائیور راشد رحمان شہید کے لواحقین کو دس لاکھ روپے ، بیوہ کو پلاٹ اور شہید کے بیٹے کو ریلوے میں ملازمت دی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو 5،5لاکھ روپے بھی دئیے جائیں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر شہید اسسٹنٹ ڈرائیور راشد رحمان کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔