بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 14, 2019

دنیا کے سب سے بڑے جہاز کی پہلی کامیاب پرواز

جہاز کے پروں کے درمیان فاصلے کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ۔
سٹراٹولانچ نامی کمپنی کے تیار کردہ جہاز کے پروں کے دونوں سروں کے درمیان تین سو پچاسی فٹ کا فاصلہ ہے۔جہاز سیٹلائٹس کے لیے لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کی مدد سے خلا میں سیٹلائٹس بھیجنے کی لاگت میں واضح کمی آئے گی۔اپنی پہلی پرواز میں دو مرکزی حصوں اور چھ انجن پر مشتمل طیارہ پندرہ ہزار فٹ کی بلندی پر اڑا اور اس کی تیز ترین رفتار ایک سو ستر میل فی گھنٹہ تھی۔