بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 14, 2019

سوڈان: عبوری ملٹری کونسل کا سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

سوڈان کی عبوری ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتح برہانی نے کہاہے کہ سابق صدر عمرالبشیر کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں گرفتار کئے گئے تمام سیاسی قیدی رہا کئےجا رہے ہیں۔
جنرل عبدالفتح برہانی نے ملک میں انسانی حقوق کی ضمانتوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ دو سال کے عرصے میں حکومت، ملک کے سویلین نمائندوں کے حوالے کر دی جائے گی۔دوسری جانب دارالحکومت خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے ارد گرد ہزاروں مظاہرین بدستور جمع ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے بھی نیوز کانفرنس میں فوج کی طرف سے ملکی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کو مسترد کر دیا ہے۔