بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 14, 2019

آسٹریلیا:میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میلبرن میں ایک نائٹ کلب کے باہر کی گئی جہاں کار میں سوار حملہ آوروں نے گارڈ سمیت چار افراد کو نشانہ بنایا ۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہا سکتا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔