قومی

  • قومی
  • Apr 14, 2019

وزیر اعظم سےچیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی ملاقات

تحریک انصاف کا"یوم تاسیس"اس سال بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔حکومت کی تشکیل کے بعدتحریک انصاف کا یہ پہلا یوم تاسیس ہوگا ۔ اس حوالےسےچیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی نے وزیر اعظم عمران خان سےملاقات کی اورپارٹی کی تنظیمِ نو کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سیف اللہ خان نیازی "یوم تاسیس" کی ملک گیر تقریبات کی منصوبہ بندی کریں گے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ارتقاء کی اہم منزل پر کھڑی ہے۔22برس کی جہد مسلسل کے بعد تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایک مثالی سیاسی ادارہ بنانے کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ یہ یوم تاسیس کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل ہے اور اس دن تجدید عہد اور نئی منزل کا تعین کریں گے۔