سپورٹس

  • سپورٹس
  • Apr 14, 2019

تھائی لینڈ:کالج اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس کا جوجٹسو ورلڈ کپ

تھائی لینڈ میں ہونے والےکالج اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے’’ جوجٹسو‘‘ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز جیت لئے۔
ایونٹ میں پاکستان کی فاطمہ عرفان نے ستاون کلوگرام کٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ستتر کلوگرام کٹیگری میں پاکستان کے دلاور خان نے چاندی کا تمغہ سینے پر سجایا۔مردوں کی ’’ڈیو۔ کلاسک‘‘کٹیگری میں دلاور خان اور محمد علی رشید چاندی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
’’ڈیو کلاسک ۔مکس‘‘ کٹیگری میں دلاور خان اور فاطمہ عرفان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔