کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 14, 2019

لاہور: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش

اسلام آباد کے بعد آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی کی لاہور میں نمائش ہوئی۔
نجی شاپنگ مال میں ٹرافی کو نمائش کیلئے رکھا گیا۔ شائقین کی بڑی تعداد ٹرافی دیکھنے کیلئے شاپنگ مال پہنچی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی لاہور کے بعد کراچی بھی لے جائی جائے گی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔میگاایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل 14جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔