کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 13, 2019

جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کے دورے کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے کوشش کی ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے سیریز کیلئے بھرپور محنت کی ہے۔ عروج ممتاز نے سیریز کے لیئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس میں ۔ کپتان بسمہ معروف،ایمن انور،عالیہ ریاض ، ڈیانہ بیگ ، جویریہ ودود،جویریہ رؤف ، کائنات ممتاز،ناہیدہ خان،نشرہ سندھو ، ندا ڈار ، رمین شمیم، ثناء میر، سدرہ امین ،سدرہ نواز اور عمیمہ سہیل شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی وویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان مئی میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔