بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 13, 2019

صوبے ننگرہار میں افغان فورسز سے جھڑپیں : 27طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان سیکورٹی کے ساتھ جھڑپوں میں ستائیس طالبان ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع شیر زاد میں گورنر آفس کے قریب بم حملے کئے گئے،جسکے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا،تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور انہیں پسپائی اختیار کرنا پڑی۔اس لڑائی میں دو افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ادھر قندوز شہر میں بھی طالبان کے سیکورٹی فورسز پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا ۔