بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 13, 2019

شمالی کوریا نے مذاکرات کا تیسرا دور امریکی سنجیدگی سے مشروط کر دیا

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے تیار ہیں تاہم یہ اسوقت ہی ممکن ہے، جب امریکہ اپنا رویہ درست کرے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والے بیان میں کم جونگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ اگر وہ واقعی بہتر تعلقات چاہتے ہیں تو ایک ایسے معاہدے کی کوشش کریں جو دونوں ممالک کے لیے قابلِ قبول ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکہ دونوں فریقین کے لیے قابل قبول شرائط کے ساتھ تیسری سربراہی ملاقات کی پیشکش کرتا ہے تو ہم تیار ہیں۔