موسم

  • موسم
  • Apr 14, 2019

ملک کے بعض علاقوں بارش کی پیشگوئی

محکمہ ٔ موسمیات کے مطابق آج مکران اور قلات ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں تاہم کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ اور ملتان ڈویژن میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران مکران،ژوب،کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔
سب سے زیادہ درجۂ حرارت مِٹھی، چھور اور میرپورخاص میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اور اب، ملک کے مختلف شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر ایک نظر۔۔
اسلام آباد28، لاہور31،کراچی36، پشاور29، کوئٹہ 22، گلگت19،مظفرآباد19،مری15فیصل آباد32،ملتان32،سرگودھا32،حیدرآباد37اور دیر میں 16ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔