فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 12, 2019

یورپا فٹبال لیگ, ناک آؤٹ مرحلے کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے

یوئیفا یورپا فٹبال لیگ میں ناک آؤٹ مرحلے کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔کوارٹرفائنلز کے پہلے مرحلے میں آرسینل نے ناپولی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد دو گول سے شکست دے دی جبکہ چیلسی نے سلاویہ ۔پراگ کو ایک گول سے ہرا دیا۔
لندن میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز کے پہلے مرحلے میں آرسینل اور ناپولی کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ میچ کے دوران فٹبال پر زیادہ تر قبضہ تو ناپولی کی ٹیم کا رہا تاہم چودہویں منٹ میں موقع ملتے ہی آرسینل کی طرف سے آرون رامسے نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔پچیس ویں منٹ میں ناپولی کے کھلاڑی کی غلطی سے اون گول نے آرسینل کی برتری دگنا کر دی اور مقابلہ دو صفر سے آرسینل کے نام رہا۔
۔۔۔۔۔۔
پراگ میں سلاویہ پراگ اور چیلسی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فتح چیلسی کا مقدر ٹھہری۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف گول سے خالی رہا۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کیلئے ااوپر نیچے متبادل اور تازہ دم کھلاڑی میدان میں اتارے تاہم چھیاسی ویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی مارکو الانسو نے میچ کا واحد اورفیصلہ کن گول کیا۔