فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 12, 2019

سپین: اٹلیٹکو میڈرڈ کے سٹرائیکر ڈیاگو کوسٹا پر8میچز کی پابندی

کھیلوں میں سپورٹس مین شپ کا کرداراہم ہوتا ہےاورکھلاڑیوں کو سپورٹس مین سپرٹ کی کمی کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ فٹبالر ڈیاگوکوسٹا میں اسی طرح کی کمی کی سزا انہیں اورانکی ٹیم کو مل گئی۔
سپینش فٹبال لیگ میں بارسلوناکے ساتھ میچ کے دوران اٹلیٹکو میڈرڈ کے سٹرائیکر ڈیاگو کوسٹا کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھاکر انہیں میدان سے باہر بھیج دیا کوسٹا اس فیصلے پر سخت غصے میں آگئے اور ریفری پر چیختے ہوئے شدید اقدام کی قسمیں کھائیں۔جس پر سپینش فٹبال فیڈریشن نے ایکشن لیتے ہوئے ڈیاگو کوسٹا پر آٹھ لالیگا میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔اس واقعہ پراٹلیٹکو پر اٹھائیس سو یورو جبکہ کوسٹا پر چھ ہزار سے زائد یوروز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جس پر اپیل کیلئے دس دن کا وقت دیا گیا ہے۔