فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 11, 2019

یوئیفا چیمپئنز لیگ:کوارٹر فائنلز کا پہلا مرحلہ جاری

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنلز کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔
بارسلونا نےمانچسٹر یونائیٹڈکو ایک گول سے ہرا دیا۔ یووینٹس اور ایجکس کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کو چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا کے ہاتھوں ناگوارشکست کا سامنا کرنا پڑا۔بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈکو ایک گول سے ہرایا۔گول بھی وہ جو کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی لیوک شا ءکی غلطی سے ہوا جب انہوں نے فٹبال کو اپنے ہی گول پوسٹ کا راستہ دکھا دیا اور اپنی ٹیم کو ایک بڑی ناکامی سے دو چار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
ایمسٹر ڈیم میں یووینٹس اور ایجکس کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابری کی بنیاد پر ختم ہوا۔دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔پینتالیسیویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے ایک منٹ بعد ہی ایجکس کے ڈیوڈ ۔نیریز نے برابر کر دیا۔