تفریح

  • تفریح
  • Apr 07, 2019

ڈنمارک میں پانڈا کی آمد

کوپن ہیگن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈنمارک کی وفاقی کابینہ کے دو وزرا نے چین سے آنے والے دو بڑے پانڈوں کا استقبال کیا ۔پانڈا کی جوڑی چین کے صوبے سیچوان سے کوپن ہیگن چڑیاگھر میں لائے گئے ہیں ۔اس موقع پر گفتگوکرتےہوئے ڈنمارک کے وزیر میٹ بک نے کہاکہ کوپن ہیگن چڑیا گھر میں چین سے آنے والے پانڈا ایک اچھا اضافہ ہیں ۔ڈنمارک کے عوام پانڈا کی جوڑی کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔دونوں پانڈا کوپن ہیگن کے چڑیا گھرمیں پندرہ سال رہیں گے ۔