سپورٹس

  • سپورٹس
  • Mar 26, 2019

فلوریڈا:میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

سوئس سٹار راجر فیڈرر، یونا ن کے سٹیفانوس ،جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن اور آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر نے سربیا کے’’ فلپ۔ کراجنوووچ‘‘ کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔
۔۔۔
یونا نی کھلاڑی سٹیفانوس نے ارجنٹینا کے ’’لیونارڈو۔مایر‘‘کے خلاف چھ چار اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔
۔۔۔۔۔
تیسرے راونڈ میں جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن نے پرتگال کے جاوسوسا کو چھ چاراور سات چھ سے ہرادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن نے بلغاریہ کے گریگر دمیترو کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دے دی ۔