بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 25, 2019

سانحہ کرائسٹ چرچ : تحقیقات کیلئے اعلی سطح تحقیقاتی کمیشن کا اعلان

نیوز ی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈاآرڈرن نے جمعہ پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دومساجد پرحملے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح تحقیقاتی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔
ویلنگٹن میں نیوزکانفرنس سے خطاب میں جیسنڈاآرڈرن نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن جائزہ لےگاکہ دہشت گردی کا واقعہ کیسے پیش آیااور آئندہ ایسے واقعات سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کےمتاثرین کیلئے قومی دعائیہ تقریب جمعے کو ہیگلےپارک میں ہوگی۔ دعائیہ تقریب سانحےکےمتاثرین سےاظہاریکجہتی کاایک اور موقع ہوگا۔