سپورٹس

  • سپورٹس
  • Mar 25, 2019

جوہانسبرگ : تیسرے میچ میں سری لنکا کو 45رنز سے شکست

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری میچ میں پینتالیس رنز سے شکست دے کر کلین سویپ کردیاہے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھانوے رنز بنائے۔
جواب میں سری لنکن ٹیم سولہویں اوور میں ایک سو سینتیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ پریٹورس کو میچ جبکہ ہینڈرکس کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔