تفریح

  • تفریح
  • Mar 24, 2019

معروف گلوکارہ شہنازبیگم ڈھاکہ میں دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئیں

معروف گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سے بنگلہ دیش میں انتقال کرگئیں ۔
2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہونے والی شہناز بیگم نے صرف 11 برس کی عمر میں پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔ان کے گائے ہوئے ملی نغمے کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی مقبول عام ہیں۔
شہناز بیگم نے بنگلا دیش اور پاکستانی فلموں کے لیے کئی گانے گائے۔ سقوط ڈھاکا کے بعد شہناز بیگم نے بنگلا دیش ہی میں سکونت اختیار کرلی تھی تاہم وہ پاکستان اوربنگلہ دیشن دونوں ممالک میں یکساں مقبول تھیں۔
شہناز بیگم نے دو ہزار دس میں عمرہ ادا کیا ۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اپنا گھر فروخت کر کے رقم مستحقین میں تقسیم کر دی تھی۔