سپورٹس

  • سپورٹس
  • Mar 22, 2019

سکردو : پولو میچ میں سکردو انچن نے سکردو مقپون کو4۔5سے ہرا دیا رسہ کشی اورنیزہ بازی کے مقابلے بھی ہوئے گورنرگلگت بلتستان پولو میچ کےمہمان خصوصی تھے

یوم پاکستان اور جشن نوروز کے سلسلے میں مقپون پولو گراونڈ سکردو میں رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ سکردو انچن اور سکردو مقپون کے مابین پولو میچ کھیلا گیا جس میں سکردو انچن نے چار کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔ رسہ کشی کے مقابلے میں سالیڈ ویسٹ منجمنٹ کی ٹیم نے پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کو شکست دی جبکہ نیزہ بازی کے مقابلے میں محمد حسین فاتح قرار پائے ۔ گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون اس موقعے پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پولو گیند پھینک کر میچ کا آغاز کیا۔