سپورٹس

  • سپورٹس
  • Mar 19, 2019

جمرود : فاٹا سپر لیگ تیسرے ایڈیشن کا افتتاح

خیبر کے علاقے جمرود میں فاٹا سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح کردیا گیا ۔
لیگ کا افتتاح کینسر میں مبتلا بچے نے کیا ۔
تیس مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں پچیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ لیگ کے میچز ضلع خیبر ،پشاور اور باجوڑ میں کھیلے جائینگے۔اس موقع پر سنیٹر تاج محمد آفریدی نےکہا کہ مثبت سرگرمیوں سے دنیا کو امن کا پیغام ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونابھی ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔