موسم

  • موسم
  • Mar 18, 2019

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں مطلع ابرآلود

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت:
کالام منفی 4، پاراچنارمنفی 3، استورمنفی 2، گوپس منفی 1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف حصوں میں کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔۔
اسلام آباد9، لاہور14،کراچی 17، پشاور11، کوئٹہ 8، گلگت4،چترال 4،مظفرآباد4،مری5،فیصل آباد12، ملتان16،سرگودھا14حیدرآباد16اور دیر میں 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔