بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 18, 2019

ویلنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی کابینہ اجلاس کےبعدنیوز کانفرنس

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم"جیسنڈاآرڈرن"نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں سے متعلق قانون میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی جس سےعوام کےتحفظ کو یقینی بنایاجاسکےگا۔
ویلنگٹن میں کابینہ اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں"جیسنڈا آرڈرن"نےکہاکہ اجلاس میں ہتھیاروں سےمتعلق قانون میں اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے۔اصلاحات کا اعلان آئندہ دس روزمیں کردیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کےشہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز دو مساجد میں دہشت گردی کےواقعے میں50افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔دونوں مساجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم " برنٹن ٹیرنٹ"کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا سےتعلق رکھنےوالےسفید فام انتہا پسند " برنٹن ٹیرنٹ"کو پانچ اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔