بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 18, 2019

ہالینڈ کے شہر اُتریخت میں فائرنگ : 3 شخص ہلاک ۔ 9 زخمی

ہالینڈ کے شہر اُتریخت میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور نوزخمی ہو گئے۔یہ حملہ ایک ٹرام میں کیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد ایک کار میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ایمرجنسی سروسز کے اہلکار بلاتاخیر موقع پر پہنچ گئے جبکہ پولیس نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی کے انتظامات فوری طور پر مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔