بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 18, 2019

انڈونیشیا : بارشوں اور سیلاب سےہلاکتوں کی تعداد 80ہوگئی

انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد اسّی ہو گئی ہے جبکہ چالیس سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں ۔
حکام کےمطابق شدید بارش اور سیلاب سے سینتانی شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اکاون افراد ہلاک ہوئے۔سیلاب سے سو مکان اوردو پل بھی تباہ ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اورسرچ آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بڑی تعداد میں متاثرین نے سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔