قومی

  • قومی
  • Mar 15, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی کابزنس لیڈرز کانفرنس سے خطاب

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستانی قوم نے اپنے عزم سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے چیلنج پر قابو پایا ۔ ہم دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔
اسلام آباد میں بزنس لیڈرز کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے صدر مملکت نے کہاکہ حالیہ دنوں میں کشیدگی کے دوران ہم نے ہمسایہ ملک کو امن کا پیغام دیا اور صورت حال کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں کاروبار کے لئے ماحول ساز گار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں امن ، خوشحالی اور استحکام چاہتے ہیں ۔افغانستان میں امن کے لئے پاکستان نے کوششیں کی ہیں ۔ ہم نے افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔ صدر مملکت نے کہاکہ علاقائی رابطوں کے فروغ سے ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ۔