ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Mar 15, 2019

وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ حملے سے انہیں شدید صدمہ پہنچاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ حملہ ہمارے اس موقف کی تصدیق کرتا ہے جسے ہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ہمدردی اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھےنائن الیون کے بعد تیزی سے پھیلنے والا اسلامو فوبیا کارفرما ہےجس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔وزیر اعظم نے کہاکہ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کیلئے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔