قومی

  • قومی
  • Mar 14, 2019

پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے, وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صوبائی وزراء خصوصاًوزیراعلیٰ کی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ مایوس کن ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان خوشحال ہو جائے تو شاید یہ فیصلہ قابل فہم ہو لیکن اس وقت جب عوام کو سہولتیں دینے کیلئے وسائل نہیں یہ فیصلہ بلا جواز ہے۔