قومی

  • قومی
  • Mar 14, 2019

صدر مملکت سے سیکرٹری جنرل ای سی او ہادی سلیمانپور کی ملاقات

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ہادی سلیمانپور نے اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ای سی او خطہ جنوبی و شمالی یورپ اور ایشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ نہ صرف ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جائے بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے علاوہ ایکو ممالک مختلف شعبوں کی ترجیحات طے کریں ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ وژن 2025 کے تحت اقتصادی تعاون تنظیم کے تجارتی معاہدے پر عمل درآمد ہونے سے رکن ملکوں کے درمیان آزادانہ تجارت کی حائل رکاوٹیں کم ہو جائیں گی۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعاون کیلئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔