ٹینس

  • ٹینس
  • Mar 14, 2019

انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

راجرر فیڈرر ،رافیل نڈال اور ڈومنیک تھیم انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال نے سربیا کے فلپ کراجینووک کو چھ تین اورچھ چار سے ہرادیا ۔
۔۔۔۔۔۔
ایک اورمیچ میں سوئس سٹار راجررفیڈرر نے انگلینڈ کے کائل ایڈمنڈ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اورچھ چار سے شکست دے کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی ۔
--------
اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں آسٹریا کے ڈومنیک تھیم نے کروشیاکے ایوکارلوویک کو چھ چار اور چھ تین سے ہراکر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ۔