بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 15, 2019

سفارتی سطح پر مودی سرکار کی ایک اور ناکامی

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی قرارداد کو ایک مرتبہ پھر ویٹو کردیا۔اقوام متحدہ کے لئے چین کے مشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ چین نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے مشترکہ درخواست پر فنی بنیاد پریہ معاملہ التواء میں ڈالاہے جس میں مولانامسعوداظہر کواسلحہ کی فراہمی ،سفری پابندی اور اُن کے اثاثے منجمد کرنے پرزوردیا گیاہے۔یہ تیسراموقع ہے کہ مولانا مسعوداظہر کانام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوئی ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کی حکومت سیکیورٹی کونسل میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی رہے گی۔