قومی

  • قومی
  • Mar 14, 2019

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔امن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو کبھی نہیں بھلا یا جا سکتا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وکلاء کا خون بھی شامل ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ملک میں عدالتی اصلاحات ضروری ہیں۔عدالتی نظام میں اصلاحات سے عام آدمی کو فائدہ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں وکلاء کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں اس لئے حکومت کے بار ایسوسی ایشن کے ساتھ قریبی روابط ضروری ہیں۔