قومی

  • قومی
  • Mar 14, 2019

پاکستان اور بھارت کا کرتار پور راہداری کو جلد آپریشنل کرنے پر اتفاق

پاکستان اور بھارت نے کرتار پورصاحب راہداری کو جلد آپریشنل کرنے پر اتفاق کیاہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان اٹاری میں مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں کہاگیاہے کہ کرتارپورراہداری منصوبے پر تعمیری بات چیت ہوئی اورمجوزہ معاہدے کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیاگیا ۔مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹرجنرل جنوبی ایشیا اور سارک ڈاکٹرمحمدفیصل نے کی جبکہ بھارتی وفد وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹر ی ایس سی ایل داس کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہوا ۔ اٹاری میں پاکستان اور بھارت کےتکنیکی ماہرین کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں مجوزہ راہداری کی الائنٹمنٹ اورتکنیکی پہلوؤں پربات چیت کی گئی ۔مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ کرتارپورراہداری کے حوالے سے آئندہ اجلاس دو اپریل کو واہگہ میں ہوگا ۔ کرتار پور راہداری کی الائنمنٹ حتمی شکل دینے کےلئے انیس مارچ کو تکنیکی ماہرین کا اجلاس مجوزہ زیروپوائنٹس پرہوگا ۔