کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 13, 2019

پی ایس ایل کا کامیاب انعقادپرامن پاکستان کا ثبوت ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا  ہے کہ  پی ایس ایل  کا کامیاب انعقاد  اس بات کا ثبوت ہے کہ  پاکستان  ایک پُرامن ملک اور اس  نے  کامیابی سے دہشتگردی  پر قابو پایا ہے۔
کراچی میں پی ایس ایل کی ٹیموں، مالکان اور پی سی بی کے چیئرمین  احسان مانی کے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے تمام پاکستانیوں  میں ایک جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی، کوچز اور دیگر غیر ملکیوں کی  کراچی میں موجودگی  اس شہر پر اعتماد کا مظہر ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھرپور تعاون پر  وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں  چیئرمین  پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل  ہمایوں عزیز، وزراء اور اراکین  صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔