ٹینس

  • ٹینس
  • Mar 13, 2019

عالمی نمبر 2سپین کے رافیل نڈال انڈین ویلز کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

عالمی نمبر دو سپین کے رافیل نڈال کی انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی جبکہ جاپان کے کی نشیکوری اپ سیٹ شکست کےبعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں اسپینش ٹینس سٹار نے ارجنٹینا کے ڈیگو۔شوارٹزمین کوسٹریٹ سیٹس میں چھ۔تین اور چھ۔ایک سے شکست دی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں جاپان کےکی نشیکوری کوپولینڈ کے ہبرٹ۔ہُرکج نے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر کر دیا۔ہرکج نے نشیکوری کو سخت مقابلے کے بعد چار۔چھ،چھ۔چار اور چھ۔تین سے ہرا کرچوتھے مرحلے میں جگہ بنائی-