بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 13, 2019

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کی بریگزیٹ ڈیل مسترد کردی

برطانوی پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کی نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد کر دی ہے۔رائٹر زکے مطابق ڈیل کے حق میں 242 اور مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے جبکہ اس سے پہلے جنوری میں بھی تھریسامے کو بریگزٹ ڈیل میں ناکامی ہوئی تھی ۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب اراکینِ پارلیمان اس بارے میں ووٹ ڈالیں گے کہ کیا برطانیہ کو معاہدے کے بغیر ہی 29 مارچ کو یورپی یونین سے نکل جانا چاہیے۔ اور اگر اس میں بھی ناکامی ہوئی تو پھر سوال یہ ہو گا کہ کیا بریگزیٹ کو التوا میں ڈال دیا جائے۔