کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 13, 2019

پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔لیگ کی ٹاپ ٹو ٹیمزپشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائر میچ میں مد مقابل ہوں گی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ شام سات بجے سے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔آج کامیچ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔جبکہ ہارنے والی کو فائنل میں جگہ بنانے کا ایک اور موقع ملے گا۔ میگا ایونٹ کےپہلےایلیمینیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کل آمنے سامنے ہوں گی۔ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم سے پندرہ مارچ کومقابلہ کرے گی۔ایونٹ کا فائنل معرکہ سترہ مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔