تفریح

  • تفریح
  • Mar 09, 2019

بچوں بڑوں کی من پسند باربی ڈول

بچپن کی دنیا رنگین بنانے والی باربی ڈول 60 برس کی ہوگئی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ابھی تک گڑیا ہی کہلاتی ہے۔
مختلف تنازعات کا نشانہ بننے ولی باربی چاہے بھورے بالوں میں رہی ہو یا کالے، لمبی پتلی ہو یا خمدار جسامت کے ساتھ۔- رنگت کی گوری ہو یا کالی، شہزادی ہو یا ماڈل کے روپ میں ہر طرح سے بچیوں کی پسندیدہ رہی ہے۔ یہ پیاری سی گڑیا نو مارچ 1959کو بنائی گئی تب سے اب تک اس کی مقبولیت میں ذرہ برابر کمی نہیں آئی۔ بلکہ ننھی منی بچیوں کی دلچسپی کے لیے باربی گڑیا کے خاص ایڈیشن کے ساتھ ساتھ 200 سے زائد مختلف کیرئیر ز میں بھی صارفین کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے ۔