موسم

  • موسم
  • Feb 21, 2019

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گاتاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کےدرجہ حرارت :-
پاراچنار منفی 6، کالام، سکردو، مالم جبہ، بگروٹ، میرکھانی منفی 5، گوپس منفی 4، ہنزہ، استور منفی 3، مری منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اورآخرمیں ملک کے اہم شہروں کے درجہ حرارت کی تفصیل :-
اسلام آباد8، لاہور12،کراچی 19، پشاور5 ، کوئٹہ 1، گلگت4،چترال 0، مری منفی 2،فیصل آباد13، ملتان9 ،سرگودھا11اور دیر میں کم سے کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔