قومی

  • قومی
  • Feb 21, 2019

احتساب عدالت کراچی،سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف 7روزہ جسمانی ریمانڈ

احتساب عدالت کراچی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے۔ نیب کی جانب سے آغا سراج درانی کے خلاف چودہ روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ نیب نے سندھ اسمبلی کے سپیکر کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت پہنچایا اور انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش کیا ۔ آغا سراج درانی کو گزشتہ روز اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔