بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 22, 2019

سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان چین پہنچ گئے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان جنوبی ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں چین پہنچ گئے ہیں۔
چین میں قیام کے دوران شہزادہ محمدبن سلمان چینی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تجارت، تيل اور پيداواری صنعت کے حوالے سے بات چيت کريں گے۔سعودی ولی عہد کی چین کے صدر شی چن پنگ سے ملاقات کل ہو گی۔چین اور سعودی عرب بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔ شہزادہ محمدبن سلمان نے اپنے جنوبی ایشیا کے دورے کا آغازسترہ فروری کو پاکستان کے دوروزہ دورےسے کیا تھا۔دوسرے مرحلے میں وہ بھارت گئے تھے۔