قومی

  • قومی
  • Feb 11, 2019

اسد عمر کا پشاور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب سے خطاب

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہوگا ، عوام کو اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ پشاور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے اجلاس نہیں ہوا تھا ۔ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ اجلاس میں پاکستانی معیشت کی بہتری اور ٹیکس نظام میں خامیاں دور کرنے کے اقدامات سے متعلق اتفاق رائے کیا گیا ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی ، تیل و گیس اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو پن بجلی کے بقایاجات کی مد میں جلد ادائیگی کی جائے گی ۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات اور تجارت چاہتا ہے ۔