قومی

  • قومی
  • Feb 11, 2019

وزیر خارجہ کی صدارت میں خارجہ امور مشاورتی کونسل کا اجلاس

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارت میں اسلام آباد میں خارجہ امور مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ روابط کے فروغ سمیت خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشاورتی کونسل کے ارکان کو اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی اس مشترکہ ذمہ داری کودوسرےعلاقائی اورعالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے۔
اجلاس میں مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سفیروں، خارجہ سیکرٹریز ،ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر ارکا ن شریک ہوئے۔