ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Feb 11, 2019

پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے سٹور پر دنیا کے 7 بہترین ایپلی کیشنزمیں داخل

پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے سٹور پر دنیا کے 7 بہترین ایپلی کیشنز کیٹیگری میں داخل ہوگیا ہے۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل اپنی افادیت کے اعتبار سے7ویں نمبر پر ہے۔ دنیا بھر سے لوگ پاکستان سیٹیزن پورٹل سرچ کررہے ہیں۔ عوام کی طرف سے اس ایپلی کیشن کو 22 ہزار 983 سٹارز ملے ہیں۔ اب تک 7لاکھ37ہزار لوگ رجسٹریشن کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل کاافتتاح وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل وزیر آعظم آفس میں قائم کیاگیاہے اور عوام براہ راست شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواتے ہیں۔ شکایات کےازالے اورتجاویز پرعملدرآمد کی نگرانی وزیر اعظم آفس میں ہوتی ہے۔