فٹ بال

  • فٹ بال
  • Feb 11, 2019

ریال میڈرڈ کی ڈربی میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو 1-3گول سے شکست

سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ڈربی میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
روایتی حریفوں کے درمیان میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں گیرتھ۔بیل نے ریال میڈرڈ کیلئے اپنے گولز کی سنچری مکمل کی۔ اور ساتھ ہی اٹلیٹکو میڈرد سے لیگ میں دوسری پوزیشن بھی چھین لی۔کاسمیرو نے سولہویں منٹ گول کر کے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی جسے انتونیو گریزمان نے پچیسویں منٹ میں برابر کر دیا۔سرگیو راموس نے بیالیسویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کر کے ریال میڈرڈ کو دوبارہ برتری دلادی۔چوہترویں منٹ میں گیرتھ بیل نے ریال میڈرڈ کیلئے تیسرا اور اپنا سوواں گول کیا۔