موسم

  • موسم
  • Feb 11, 2019

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم کوئٹہ ، ژوب ، قلات اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت استور ، کالام منفی نو ، سکردو ، بگروٹ منفی آٹھ ، گوپس منفی چھ ، مالم جبہ ، ہنزہ منفی چار ، دروش ، دیر ، میرکھانی منفی تین ، راولاکوٹ منفی دو ، مری اور پاراچنار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔